کیپٹن صفدر

ثاقب نثار کی آڈیو ٹریلر ہے، آگے پوری فلمیں آنے والی ہیں۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو صرف ٹریلر ہے۔ آگے نوازشریف کے خلاف ہونے والے اقدامات کی فلمیں آنے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں جس میں دکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔ پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ائیر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے