مریم اورنگزیب

تین سال ہوگئے لیکن عمران خان کی این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تین سال ختم ہوگئے لیکن عمران خان کی این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی، کیا عمران خان کو اب تک این آر او نہیں ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طاقتور آٹا چینی چور آپ کے سائے تلے محفوظ ہیں جبکہ ‎طاقتور دوائی مافیا آپ کے این آر او کے نتیجے میں محفوظ ہے۔ بجلی، گیس اور رنگ روڈ مافیا آپ کے این آر او تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا۔ سستا آٹا، چینی، گیس، بجلی اور مفت دوائی دی۔ ‎ماضی کی حکومت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے عوام کو موٹروے، پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو، اورنج ٹرین دی اور آپ نے 120 ارب کے کھڈے دیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے