شیری رحمان

تین سال میں ملک اور معیشت کا جتنا برا حال ہوا، 74 سال میں نہیں ہوا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے گزشتہ تین سال میں ملک اور معیشت کا جو برا حال کیا ہے، 74 سالوں میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے۔ درآمدات آسمان کو چھو رہے ہیں۔ جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 29.9 بلین ڈالر رہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.91 بلین ڈالر بڑھا ہے جبکہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کسی بھی معاشی اشارے میں بہتری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کو گندم، چینی اور دیگر چیزیں بھی درآمد کرنی پڑ رہی ہیں، تبدیلی اور نیا پاکستان کے نام ملک و معیشت کا دیوالیہ قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے