شہباز شریف

تین رکنی بینچ کا فیصلہ آئین کے منافی ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ آئین کے منافی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات پر فل کورٹ کا نہ بننا انتہائی افسوس ناک ہے، ایک دو سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی اہلکار مریم نواز کے کمرہ میں داخل ہوئے ، مجھے بھی دو مرتبہ گرفتار کیا گیا جبکہ تیسری بار بھی گرفتار کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور حمزہ شہباز شریف سمیت ن لیگ کی پوری مرکزی قیادت زیر عتاب رہی ہے۔ سابق حکومت سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالتی رہی، شہزاد اکبر روزانہ پریس کانفرنس کر کے نئے جھوٹ گھڑتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے