مریم نواز

توشہ خانہ سے تحفے سب نے لئے مگر عمران خان نے چوری کی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ سے تحفے سب نے لئے مگر عمران خان نے چوری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 0-5 کے تناسب سے عمران خان کو آئین توڑنے والا کہا، حکومت کو عمران خان کو سزا دلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنا چاہیئے، آئین توڑنے پر پیٹیشن فائل نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے۔ دیر نہیں ہوئی آئین توڑنے پر پٹیشن فائل ہونی چاہئے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے لائرز ونگ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا پنجاب میں تنظیم کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ہے۔ عمران خان کو پتہ ہے مقدمات سچے ہیں اس لئے وہ عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحفے پہلے لئے، معمولی ادائیگی بعد میں کی۔ ایک شخص کی سیاست بیساکھیوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ اس شخص نے پاکستان کے قانون کو پاؤں تلے روندا۔

انہوں نے کہا کہ لائرز ونگ ن لیگ کا ہر اول دستہ ہے، لائرز ونگ استقامت سے قدموں پر کھڑا ہے، اسے مستحکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دیا، الیکشن کیلئے تیار ہیں تاہم لیول پلئینگ فیلڈ چاہتے ہیں۔ الیکشن لڑیں گے اور ضرور جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے