شہبازشریف

توانائی سے متعلق کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی سے متعلق کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم توانائی سے متعلق ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنے کی فوری ضرورت ہے۔ امپورٹ بل میں کمی کے لیے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر توانائی کو ونڈ پاور کی استعداد سے متعلق تفصیلی رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے اور سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت 30 فیصد کم کرنے سے متعلق کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ دوران اجلاس ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے