ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے

ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے :عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کورونا وائرس وبائی امراض کےخاتمے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک “وبائی امراض سے بازیابی اور اپنے قرضوں سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا دنیا آج متضاد اور بے مثال عوامی صحت اور معاشی بحرانوں کے ایک سلسلے سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کورونا وائرس امیروں اور غریبوں میں کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتا ، لیکن سب سے زیادہ کمزور لوگوں اور ممالک کو  نقصان اٹھانا پڑا ہے،ترقی یافتہ ممالک میں کووڈ 19 کی ویکسینیں چلائی جارہی ہیں لیکن جب تک وبائی بیماری برقرار رہے گی اس وقت تک پائیدار ترقی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد دم توڑ گئے

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ممالک وبائی امراض کے اثرات پر قابو پانے اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس ویکسین کی ایک مناسب اور سستی فراہمی اور عالمی معاشی تنظیم کے عالمی مشترکہ ویکسین پروگرام  کو بڑھانے کامطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا  اس سے ترقی پذیر ممالک اپنے قیمتی وسائل کو معاشی و اقتصادی ترقی کی ضروریات پر صرف کرنے کے قابل بن سکیں گے”۔وزیر اعظم عمران نے عالمی برادری سے کہا کہ کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کے ذریعے مراعات یافتہ مالی اعانت میں توسیع کی جائے۔

آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کی جانب سے ترقی پذیر ممالک میں مطلوبہ سرگرمیوں کے لئے سالانہ 100 بلین ڈالر جمع کرنے کے متفقہ ہدف کو پورا کرنے پر بھی زور دیا۔ وہ 2009 میں کوپن ہیگن میں ترقی یافتہ ممالک کے ذریعہ کئے گئے عہد کا ذکر کررہے تھے جس میں 2020 تک ترقی پذیر ممالک کو ہر سال کم از کم 100 بلین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے