شازیہ مری

بی آئی ایس پی شہید محترمہ کے خواب کی تعبیر کے تحت لاکھوں خاندانوں کی خدمت کرتا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی شہید محترمہ کے خواب کی تعبیر کے تحت ملک کے 90 لاکھ خاندانوں کی خدمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز کوآرڈینیشن کمیٹی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھانا ہمیشہ سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب رہا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ 15 سالوں کے دوران، بنیادی فوائد کی عدم موجودگی میں بھی ملازمین کی ثابت قدمی کا اعتراف کیا۔ ملازمین نے اپنی انتھک کوششوں کے ذریعے ملک بھر میں 90 لاکھ خاندانوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماضی میں بی آئی ایس پی ملازمین کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ملازمین کی محنت کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق گھرانوں کو نہ صر ف مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بھی بناتا ہے۔ گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کی ٹائم اسکیل پروموشنز کے ساتھ عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملازمین کی پروموشن کے دیرینہ مطالبات اب حقیقت بن چکے ہیں۔ گریڈ 16 اور 17 کا کوٹہ 100 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 1 سے 11 تک کا کوٹہ 20 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے