نواز شریف

تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سرپاؤں نہیں ہوتا، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سرپاؤں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا  کہ عمرے کے موقع پر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت سے مذاکرات میں پیش تحریک انصاف کی تین شرائط پر ردعمل میں کہا کہ  پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں۔ تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سرپاؤں نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی وفد کے سامنے 3 شرائط رکھی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے