مریم نواز نے استعفے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم پر چھوڑ دیا

تحریک انصاف سانحہ مچھ پر سیاست کر رہی ہے: مریم نواز

لاہور(پاک صحافت)  مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سانحہ پر سیاست سے کام لے رہی ہے ، قومی سانحہ پر سیاست نہیں کی جاسکتی، سانحہ مچھ کے متاثرین حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو قوم کا ذرہ بھی احساس نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مچھ واقعہ میں شہیداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مچھ میں جو ہوا وہ بہت ہی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، یہ ظلم ان کے ساتھ بہت دیر سے ہوتا آ رہا ہے اور غریب کان کنوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لواحقین سے میتوں کی  تدفین کی درخواست ہے: جام کمال

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور انتظار میں ہیں کہ حکومت سے کوئی جا کر ان کی داد رسی کرے یا ان کے سر ہر ہاتھ رکھے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتا لیکن ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، وزیراعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے، میں اس پر سیاست نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میرے نزدیک یہ قومی سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ان کے دکھ میں شریک ہیں اور پوری قوم سوگوار ہے لیکن افسوس صرف اس بات کا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر چلیں آپ کو لا کر بٹھا دیا لیکن آپ کواس قوم کا احساس نہیں، وہ اپنی لاشیں پانچ چھ دن سے سڑک پر رکھ کر اس سردی میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی مائیں بیٹیاں اس سردی میں سڑک پر لاشیں رکھ کر بیٹھی ہیں لیکن آپ کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ آپ جا کر ان کے سر پر ہاتھ رکھیں جو وہاں جا کر معاملات اور بھی خراب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے خوف کو ایک طرف رکھ کر جھکنا چاہئے، ہم سب کو خوف ہے، مجھے بھی سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن پھر بھی میں نے سوچا کہ رہنمائوں کا فرض ہوتا ہے کہ جب قوم مشکل میں ہو تو وہ ان کے دکھوں کا مداوا نہ بھی کر سکے تو کم از کم ساتھ جا کر ضرور کھڑا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ امید لے کر جارہی ہوں کہ میں جا کر ان سے التجا کروں گی کہ اس سردی میں وہ کھلے آسمان کے نیچے اتنے دن سے بیٹھے ہیں تو ان سے استدعا کروں گی کہ اپنے پیاروں کو دفنائیں اور ان کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ انشااللہ انہیں اس کا جلد انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف  نے ہی کہا کہ آپ کوئٹہ جائیں،قوم کی مائیں، بیٹیاں آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے