عظمی بخاری

تبدیلی سرکار عوام کی جیب کاٹنے اور اپنی جیبیں بھرنے آئی تھی۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگاکر عوام کی جیب کاٹنے اور اپنی جیبیں بھرنے کے لئے آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ رمضان پیکج بھی راشن کارڈ اور صحت کارڈ کی طرح فراڈ ہے۔ رمضان سے قبل گھی 475 کلو تک پہنچ گیا ہے، رمضان بازار مکمل غیرفعال ہیں۔ شہبازشریف کے دور میں رمضان المبارک سے ایک ماہ قبل رمضان پیکج جاری ہوتا تھا انہوں نے صوبے بھر میں رمضان بازار اور ماڈل بازار قائم کیے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ آج نہ رمضان بازار ہیں نہ ماڈل بازار نظر آرہے ہیں، آج ہر طرف مہنگائی اور مافیا کا مینہ بازار نظر آرہا ہے۔ نوازشریف کے دور میں جو گھی 154روپے کلو تھا وہ آج پانچ سنچریاں عبور کررہا ہے اور ابھی کہا جارہا ہے عمران خان ایماندار وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار نہیں مافیا کا سرغنہ ہے کیونکہ عمران خان ہی کہتا تھا مہنگائی تب ہوتی ہے جب وزیراعظم چور ہو۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے