بے نظیر بھٹو

بے نظیر بھٹو کی چودہویں برسی آج گڑھی خدابخش میں منائی جائے گی، انتظامات مکمل

لاڑکانہ (پاک صحافت) محترمہ بے نظیر بھٹو کی چودہویں برسی کی مناسبت سے آج گڑھی خدابخش میں اجتماع منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے جیالے لاڑکانہ پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے بینظیر کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسے کے پنڈال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری طبیعت ناسازی کے باعث بے نظیر کی برسی کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے والی بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے دوران دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے