نواز شریف

بہادر لوگ خود گرفتاری دیتے ہیں عمران خان جیسے بزدل نہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہادر لوگ خود سے گرفتاری دیتے ہیں عمران خان جیسے بزدل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی لیکن یہ کام تو بہادر لوگ کرتے ہیں۔

گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو وقار کے ساتھ گرفتاری دے دینی چاہیے تھی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ کیا ہے، وقار عمران خان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

ذرائع کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ توشہ خانہ کا عمران خان سے پوچھیں جس نے چوری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آیت اللہ ابراہیم رئیسی

بحرانوں کے باوجود ایران کی ترقی اور پیشرفت کبھی نہیں رکے گی۔ پاکستانی صحافی

(پاک صحافت) ایک پاکستانی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ بلا شبہ آیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے