کوئٹہ (پاک صحافت) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرانے کے لیے فنڈنگ کر رہاہے۔ یہ وقت لاشوں پر سیاست کانہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کو کرنا چاہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کہاں سے ہو رہی ہے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرانے کے لیے فنڈنگ کر رہاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور اقدامات کی بدولت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: مچھ واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے: شبلی فراز
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین تمام اقوام پر مشتمل ایک گلدستے کی مانند ہے۔ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی تدفین کرے مریم نواز اور بلاول بھٹو نے سانحہ مچھ پر بھی کاتڑکالگانے سے گریز نہیں کیا،مریم بی بی اور بلاول سمیت پی ڈی ایم پانچ روز سے متاثرین کے غم سے بے خبر ہوکر بچائو مہم میں مصروف عمل تھیں۔
ان کا کہنا تھا اگر پی ڈی ایم کو متاثرین کا درد ہوتا تو سیاسی پروگرام ملتوی کرتے وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ ، وفاقی وزراء ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء نے ہزارہ برادری کے غم بانٹے اور انکے دکھ میں شرکت کرنے کیلئے انکے پاس گئے وزیراعظم عمران خان بار بار ہزارہ برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین کی جائے وہ بہت جلد سانحہ مچھ کے متاثرین کے پاس آئے گے اور تعزیت کرینگے۔
انہوں نے کہا وفاقی و صوبائی حکومت کی تمام تر ہمدردیاں ہزارہ کمیونٹی کیساتھ ہیں ۔ وزیر اعلی جام کمال کی ہدایت پر اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا ۔بھارت اور دیگر پاکستان دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں پی ڈی ایم ملک افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ن لیگ اور دیگر جماعتوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ۔