بلے کا معاملہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، پارٹی کے درمیان ہے، بلاول

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان کا معاملہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پارٹی کے درمیان ہے، ایک دو دن کی بات ہے پتا چل جائے گا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کو انتہا پر لے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کو انتہا پر لے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہم پاکستان کو ماڈرن ریاست بنائیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان اور اسلام کا اصل چہرہ سامنے آئے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے، چاہتے ہیں کہ ہم مل کر عوام کی خدمت کریں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہونی چاہئیں، انصاف ملنا چاہیے، ہم دنیا کے سامنے پاکستان کا پُرامن چہرہ سامنے لانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، بلاول بھٹو نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے، انہوں نے آج 127 کی بات ہی نہیں کی، مجموعی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے