سعید غنی

بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی کی نمبر ون پارٹی بنے گی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی نمبر ون پارٹی بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے باعث تشویش ہے کہ عمران خان خود کراچی سے کھڑے ہوئے اور ان کے ووٹوں میں کمی آئی۔ پیپلزپارٹی نے 2018 سے زیادہ ووٹ لیے، جبکہ پی ٹی آئی کا قائد عمران خان 10 ہزار ووٹوں سے ہار گیا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ہارنے کی وجہ ان کا فیلیئر ہے۔ ملیر میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے بلال غفار نے بدمعاشی کی۔ انہوں نے کہا کہ بلال پیپلزپارٹی کے جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں وہ علاقے میں موجود ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے