مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں کوئی منصوبہ نہیں لگایا اور آج سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 2018ء سے لے کر 2022ء تک ایک پروپیگنڈا گروہ ملک پر مسلط تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہوتی تو مخالفین کو جھوٹے الزامات پر سزائے موت کی چکیوں میں نہ ڈالتی۔ لوگوں کو سب معلوم ہے کہ 4 سال اس ملک کی معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 سال میں نوجوان نسل کو صرف انتشار، فساد اور تقسیم کا شکار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے