بلاول بھٹو نے کوئی کام نہیں کیا ان سے مقابلہ کیسا؟ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کوئی کام نہیں کیا ان سے مقابلہ کیسا؟ مثبت سیاست کریں گے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا موازنہ بنتا نہیں، مسلم لیگ ن ہر چیلنج پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے ہر انتخابی امیدوار سے خود ملاقات کی، پارٹی آج رات یا کل تک حتمی امیدواروں کا اعلان کر دے گی، پارٹی قائدین جو بھی فیصلہ کریں گے سب کے لیے قابل قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے شناختی کارڈ پر آج بھی مستقل پتہ جوہر ٹاؤن لاہور کا ہے، میں ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرتا، باہر پھرتا رہتا ہوں، ان شاء اللہ میں اپنے حلقے سے واضح اکثریت سے جیتوں گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127میں الیکشن مہم کے سلسلے میں آیا ہوں، ملک کی مسیحی برادری جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، مسیحی برادری نے قومی پرچم کے سفید رنگ کی لاج رکھی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ فیصل میر سے کہا ذاتیات پر سیاست کرنے کے بجائے عوامی مسائل کی بات کریں، گوجرہ سے جڑانوالہ تک عدم تحفظ کا تاثر موجود ہے، امن کو فروغ اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے ملک ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے