بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اہم ملاقات کی، جس کے دوران خطے کی بدلتی صورت حال اور خصوصا افغانستان کی حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنرنے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق گفتگو کی۔ پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور کرسچین ٹرنر نے اس موقع پر افغانستان کی بدلتی صورتحال سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے پی پی چیئرمین کو سندھ کے دورے سے متعلق بھی بتایا۔ دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کرسچین ٹرنر کے دورہ سندھ کے پروگرام کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے