اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم براڈشیٹ عوام کے سامنے لائیں انہوں نے براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا تا کہ عوام حقائق عوام تک پہنچ سکیں۔اس سلسلہ میں تین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں معاون خصوصی داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے گذشتہ روز براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: براڈشیٹ کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلے جاری
وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہی تھی، گزشتہ 10 سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے، ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔
کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ براڈ شیٹ معاملے پر وزیراعظم نے تین رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کے کنوینیئر شبلی فراز ہوں گے جب کہ شیریں مزاری، فواد چودھری کمیٹی میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کی پاکستان کی درخواست قبول کر لی تھی۔
براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے وکلا سے فیصلہ جاری کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ خیال رہے کہ براڈ شیٹ نیب کیس کا فیصلہ اگست 2016ء میں سُنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مشیر برائے وزیراعظم شہزاد اکبر اور شریف خاندان سے متعلق اہم انکشافات کر چکے ہیں۔