اداکارہ زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر قرار دے دیا ہے۔ زویا ناصر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں سے یوٹیوبرز کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شاہ ویر جعفری اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یوٹیوب کے لیے کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں اس لیے اُنہیں ڈیجیٹل میڈیا کے لیے کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اداکار خود کو بہت زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور اپنے ساتھی اداکاروں کے کام کی تعریف نہیں کرتے جبکہ یوٹیوبرز ہمیشہ ہی ایک دوسرے سے بات کرتے اور تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ زویا ناصر نے مزید کہا کہ یوٹیوبرز کے درمیان بہت اچھی دوستیاں ہیں جبکہ انڈسٹری میں سب کو ایک دوسرے سے تحفظات ہیں، بہت سیاست کی جاتی ہے اور مختلف گروپس بنے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے