سعید غنی

بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی، وزیر محنت سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سندھ نے ہمیشہ سے اعتراض اٹھایا، امید ہے اس بار مردم شماری پر عدم اعتماد ختم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے  ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال مردم شماری ہو گی کیوں کہ 2017 میں مردم شماری پر اعتراض ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہاکہ پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے، سندھ کی آبادی جتنی ہو گی اتنے وسائل ملیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  شفافیت کو اس بار یقینی بنایا جائے گا، امید ہے اس بار قابل قبول ہو گا، مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے