بحر ہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طور پر ابھر رہا ہے، نیول چیف نوید اشرف

(پاک صحافت) پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔ 70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے۔ نیول چیف نوید اشرف نے پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس والے پلیٹ فارمز اور دیگر ٹیکنالوجیز سکستھ جنریشن وار فیئر کا اشارہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیواسٹریٹجک اہمیت کے باعث بحر ہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طور پر ابھر رہا ہے، اس صورتِ حال کے اثرات خطے اور اس سے آگے تک ہو سکتے ہیں۔ نیول چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے تحفظ اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی حاصل کر رہی ہے، پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہنگور کلاس آبدوز کا حصول انتہائی اہم ہے۔

نوید اشرف نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوز جدید اسٹیلتھ خصوصیات سے لیس ہے، ہنگور کلاس آبدوز کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت خطے میں پاکستان نیوی کی صلاحیت بڑھائے گی، پاکستان نیوی علاقائی امن کے لیے دیگر ملکوں کی بحریہ کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے