مریم اورنگزیب

بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن نے عوام کے بہترین مفاد میں کردار ادا کیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ کے متعلق اپوزیشن نے عوام کے مفاد میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام بجٹ نکات کی خامیوں اور نقائص کی نشاندہی ہوتا ہے، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں اپوزیشن کی نشاندہی پر تبدیلیاں ہوئیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فنانس بل میں اپوزیشن کی تجویز کردہ 15 شقوں میں 35 سے زائد ترامیم کی گئیں۔ 12 جون کو پیش اور 29 جون کو منظور ہونے والے بجٹ میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان موجود ہوتے تو بھی بجٹ کو منظوری سے روکا نہیں جاسکتا تھا کیونکہ بجٹ 172 ووٹ سے منظور ہوا جبکہ اپوزیشن کے مجموعی ووٹ 161 بنتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے