شاہد خاقان

ایوان روایات پر چلتا ہے اسپیکر کی مرضی پر نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوان روایات پر چلتا ہے اسپیکر کی مرضی پر نہیں، ایوان کیسے چلے گا اگر اسے روایات کے مطابق نہیں چلایا جائے گا، اگر اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کرسکتا تو قائد ایوان بھی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کی تائید کرتے ہیں، ہماری بدنصیبی ہے کہ 3 سال کے دوران ایوان کو نہ تو آئین اور نہ ہی پارلیمانی روایات کے مطابق چلایا گیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کئی مرتبہ مل بیٹھ کر ایوان چلانے کے لئے معاملات طے کئے گئے مگر عمل نہیں ہوا، قواعد و ضوابط کے مطابق جب بجٹ چیلنج ہو تو اس پر گنتی ضروری ہے، ایوان کے اراکین کو جعلی مقدمات پر جیلوں میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے