بلاول بھٹو زرداری

ایک زرداری سب سے یاری، بلاول کا نئے نعرے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے لئے نئے نعرے کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ ایک زرداری سب سے یاری۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ ایک زرداری، سب سے یاری ‘۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے  ایک زرداری سب پر بھاری کے جواب میں  نیا نعرہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے بات چیت کے دوران جب صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ نے ثابت کیا کہ زرداری سب پر بھاری ؟ تو اسکے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ زرداری کی سب سے یاری۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا تھا کہ کیا عارف علوی صدر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں؟؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ نہیں مجھے اسکا معلوم نہیں، ابھی اجلاس ہونا ہے سب چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے