پلوشہ خان

ایک جوکر نے ریاست کو تماشا اور معاشرے کو آلودہ کر دیا ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جوکر نے ریاست کو تماشا اور معاشرے کو آلودہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطاق پی پی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا تو عمران خان کو وی وی آئی پی پروٹوکول نہ دیا جاتا۔ ان کاکہنا ہے کہ ریاست سُپر لاڈلے کے مزید ناز نہ اٹھائے۔

واضح رہے کہ پلوشہ خان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان نے امریکی سازش پر یوٹرن لیا تو ان کے کارندوں نے امریکیوں کے پیر پکڑ لیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  سانپ کھال، گرگٹ رنگ، عمران خان بیانیہ تبدیل کرتا ہے، عمران کی ٹانگ کا پلستر اتر گیا، ان کے دماغ پر پلستر ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے