شازیہ مری

22 سال تک سازشوں کی تربیت حاصل کرنے والا سازش کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے پی ٹی آئی چیئرمین او  سابق وزیر اعظم عمران خان کو تاریخ کا نااہل ترین  سیاستدان اور وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 22 سال تک سازشوں کی تربیت حاصل کرنے والا سازش کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جاری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان  شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی زیر قیادت جو کروں، ان کے ٹولے نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا، عمران خان نے صدر اور سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان  میں مزید کہا کہ  عمران خان کے اتحادی بھی ان کے جھوٹ اور دغا بازی سے تنگ آ چکے تھے، عمران خان کو غیر ملکی حکمران سنجیدہ لیتے ہی نہیں تھے۔ اانہوں نے یہ بھی کہا کہ  نالائق سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عالمی دنیا میں پاکستان کو تنہا کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے