پیٹرول بم

ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر سامنے آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔  خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل پر 5 روپے اور لائٹ ڈیزل پر ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے