چوہدری عدنان

این اے 57 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

راولپنڈی (پاک صحافت) این اے 57 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان پر فائرنگ کا واقعہ کچہری چوک کے پاس پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری عدنان پر پولیس لائنز انیکسی چوک پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، چوہدری عدنان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کی گئی ہے، مقتول نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے