مولانا فضل الرحمن

ایم کیو ایم کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شہری سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر پارٹی کا مؤقف تسلیم کرنے پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے رہنماؤں نے مستقبل میں مضبوط روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں کا ملکی سیاسی معاملات پر باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر سربراہی وفد میں سید مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے جبکہ جے یو آئی کے اسلم غوری، مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور اور جلال الدین ایڈووکیٹ بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے