احسن اقبال

ایم ایل ون آج بھی وہی ہے جہاں 2018 میں چھوڑ کرگئے تھے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبے پر کام بالکل بند کردیا تھا جبکہ ایم ایل ون آج بھی وہی ہے جہاں سال 2018 میں چھوڑ کرگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، جس حکومت کا منفی ایجنڈا ہو، وہ کبھی ترقیاتی کام نہیں کرسکتی۔ پاکستان میں ہماری حکومت آئی تھی تو وژن 2025 کا منصوبہ بنایا تھا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سال 2016 میں ہم نے سوچا چین سے معیشت جوڑ لیں تو پاکستان کو ترقی کا محرک ملے گا۔ سی پیک کے تحت سال 2020 سے 2025 کا صنعتی فیز طے کیا گیا تھا، ہم نے ماضی میں 9 اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 9 میں سے کسی ایک بھی اقتصادی زون میں انفرااسکٹرکچر نہیں ہے، افسوس کی بات ہے کہ منصوبے کے 5 اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے