ایف آئی اے

ایف آئی اے کیجانب سے پی ٹی آئی کے فنانس ونگ ارکان کیخلاف کارروائی شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کے متعلق تحریک انصاف کے فنانس ونگ کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فنانس ونگ ارکان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ جس کے تحت فنانس ونگ کے افراد سے تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فنانس ونگ ارکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے