بلاول بھٹو امیر عبداللہیان

ایرانی وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان میں حالیہ سیلاب اور شیراز میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے شاہ چراغ کے مقبرے میں دہشت گرد حملے کی مذمت میں پاکستان کے سخت موقف کو سراہا۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی، سفارتی اور حکومتی تعلقات کو مزید وسیع اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے