آصف زرداری

اگر اتنا شوق ہے تو الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے   صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  ایک صحافی کے سوال میں کہا کہ اگر اتنا شوق ہے تو الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مکمل غیر قانونی تھی، دیکھتے ہیں اب عدالت کیا کہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری نظر میں آئینی طور پر ایسا نہیں سکتا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک کی سیاسی صورتحال پر از خود نوٹس لے لیا ہے

واضح رہے کہ   دوسری جانب  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پارلیمانی و جمہوری نظام آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔ احسن بھون نے کہا کہ حکومت نے غیر قانونی کام کر کے تیسری قوت کو دعوت دی ہے،سپریم کورٹ کو غیر آئینی اقدام پر نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

علامہ اقبال نے امت کو نیا راستہ دکھایا۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے