اپوزیشن کے اتحاد سے عمران حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے

 اپوزیشن کے اتحاد سے عمران حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: صحافی حامد میر

اسلام آباد (پاک صحافت) موجودہ سیاسی صورتحال پر سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے عمران حکومت سے کوئی خطرہ نہیں ہے موجودہ حکومت کو خود اپنے آپ سے خطرہ ہے، پچھلے چند ہفتوں میں ایسے حالات و واقعات پیدا ہو رہے ہیں جن کے باعث عمران خان کی حکومت کی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو ہٹانے کے لیے جلسے جلوسوں کے ساتھ ساتھ تحریکِ عدم اعتماد لانے پر بھی زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان اِس اختلاف سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بڑے خوش ہیں اور بلاول کی بلائیں لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن)عمران حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والی نہیں: رانا ثناء اللہ

حامد میر نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے درمیان ہونے والا پھڈا بتا رہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو بھی اپنے لئے اُتنا ہی بڑا خطرہ سمجھتی ہے جتنا بڑا خطرہ مسلم لیگ ن کو سمجھتی ہے لیکن عمران خان کی حکومت کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اِس حکومت کے وزراء کی کوئی ایک پالیسی نہیں۔

کالم نگار حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت کے وزیر ہوا بازی کی طرف سے قومی اسمبلی کے فلور پر دیے گئے ایک بیان کے بعد یورپ میں پاکستان ایئر لائنز کی پروازیں بند ہو گئیں،پاکستان کی ذلت و رسوائی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اُس کے بعد ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے سے مسافروں کو اُتار کر طیارہ ضبط کر لیا گیا کیونکہ پی آئی اے نے لیزنگ کی رقم ادا نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود گزشتہ سال نومبر میں براڈ شیٹ کو رقم ادا کرنے کی منظوری دی اور جب برطانوی اتھارٹیز نے لندن میں ایک پاکستانی بینک کے اکائونٹ میں موجود رقم ضبط کر لی تو حکومت نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت اور پچھلی حکومتوں میں زیادہ فرق نظر نہیں آتا۔ اصل حکومت وہ نہیں ہوتی جو اسلام آباد میں اقتدار کے ایوانوں میں قائم ہوتی ہے، اصل حکومت وہ ہوتی ہے جسے عوام دل سے قبول کرتے ہیں۔ عوام کے دلوں پر حکومت تو کب کی ختم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے