اپوزیشن لیڈروں کا آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈروں کا آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ

لاہور(پاک صحافت)  مچھ واقعہ میں ہزاربرادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعزیت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما آج کوئٹہ جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان (ن )لیگ کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ (ن) لیگ کے مرکزی رہنما بھی کوئٹہ جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کریں گے۔دوسری جانب بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔علاوہ ازیں جمعیت علما اسلام (ف )کا وفد بھی آج ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سے کوئٹہ جائے گا۔وفد مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی پیغام ہزارہ برادری تک پہنچائے گا۔

مزید پڑھیں:مچھ واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے: شبلی فراز

واضح رہے کہ مچھ واقعے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان اور  دیگر حکومتی وزراء نے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور اس دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا  کہ مچھ میں ہزارہ برادری کےکان کنوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ بدقسمتی سےپاکستان میں فرقہ ورانہ دہشتگردی رہی ہے۔ یہ دہشتگرد زیادہ ترداعش کےساتھ منسلک ہوچکےہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ چند سالوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔سال 2020 کے آخری مہینے میں بھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، دھماکے سمیت لوگوں کی لاشیں بھی ملیں تھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے