آصف زرداری

آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کرتی ہے، آصف علی زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوری سوچ مہذب معاشرے کے لیے پہلا قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم جمہورتی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت ملک کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے، مضبوط جمہوریت کے لیے جمہوری سوچ اپنانی ہو گی۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ جاری پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ  پارلیمنٹ کی مضبوطی جمہوریت کی مضبوطی ہے، 18 ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ با اختیار ہوئی جو جمہوریت کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے