شہباز شریف

آصف زرداری کو 5 سال کیلئے صدر مملکت منتخب کرائیں گے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو 5سال کیلئے صدر مملکت منتخب کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، آصف زرداری کو 5 سال کیلئے صدر مملکت منتخب کرائیں گے، اتحادیوں کا شکرگزار ہوں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ہوچکے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کا انتظام کرایا، چند روز پہلے ہم نے اور پیپلز پارٹی کے زعما نے آزاد اراکین کو پیغام دیا، ان کو کہا کہ اگر وہ حکومت بنا سکتے ہیں تو بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کو اس پر مبارکباد پیش کریں گے اور آئین کے مطابق اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور کاروبار زندگی چلائیں گے، مگر ان کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے