اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر الزامات کے معاملے پر عمران خان کو بھی سمن کیا جا سکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ شیخ رشید کا عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، انہوں نے سمن کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے سمن جاری کرنے سے متعلق حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں، ریاست کو حق ہے کہ شیخ رشید سے پوچھے کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں۔ شیخ رشید کو ہم نے نہیں کہا تھا کہ آپ اتنا بڑا الزام لگائیں۔
وضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم گرفتاریاں نہیں کرنا چاہتے، بیانات کے ذریعے پھیلائی جانے والی دہشت گردی ختم ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن کو ہم نے نہیں کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کرے، فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مقدمہ کروایا تھا، فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈالنے کی انکوائری کروا رہے ہیں۔