احسن اقبال

اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس پر احسن اقبال کا شدید ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی جماعت میں بغاوت کچلنے کیلئے سب کر رہے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نہ شفافیت نہ اصلاحات ، اوپن بیلٹ کا پورا پیکج فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینے اور زبردستی سینیٹ میں لانےکیلئے ہے۔ دوسری جانب سینیٹر پرویز رشید کا  کہنا تھا کہ ارکان کی خرید و فروخت روکنا مقصود ہے تو  عین انتخاب کے وقت ترقیاتی اسکیموں کے نام پراربوں روپے کا اجراء کیوں کیا جارہا ہے؟

خیال رہے کہ دوسری جانب  2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو  بُلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا۔ خیال رہے کہ 2018 کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمود خان بھی موجود ہیں، وڈیو میں ایم پی اے عیبد مایار بھی اپنا حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم  پی اے محمد علی  باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتے نظرآرہے ہیں، وائرل وڈیو میں سلطان محمود رقم وصول کر کے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون ایم پی اے معراج ہمایوں بھی رقم وصول کر کے بیگ میں رکھتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ سابق ایم پی اے دینہ خان بھی رقم وصول کر کے بیگ میں رکھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے