فضل الرحمان

حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں  سے جان چھڑانا اب  قومی فریضہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے خطے کی بدلتی صورت حال سے متعلق اہم پریس کانفرنس کی، اس دوران فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  حکومتی نااہلی کے باعث بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 3 سالہ کارکردگی پیش کرنے کے موقع پر  عوام کے سامنے جھوٹے اعداد  شمار رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  عالمی قوتوں کوافغانستان میں اپنی غلطی تسلیم کرلینی چاہیے ، پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے