مصدق ملک

انتخابات میں تاخیر کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر  برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق  ملک نے انتخابات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

تٖصیلات کے مطابق مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں یقین ہے جنرل الیکشن 90 دن یا 60 دن میں ہوں گے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، 55 میں بھی اور 65 دنوں میں بھی ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے مزید کہا کہ  الیکشن میں تاخیر کی آئین میں گنجائش نہیں، ن لیگ کی خواہش اور کوشش ہے کہ وقت پر اسمبلی ختم ہو اور الیکشن ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سرگودھا، توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا مسیحی چل بسا

سرگودھا (پاک صحافت) سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے