مریم نواز

اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامناہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ  (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے آج ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے مریم نواز کا کہنا ہے کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی،  نائب صدر مسلم لیگ نے نے کہا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیر لائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ملازمین کو  قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاروں میں سفر نہ کرنے کے احکامات پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے