مصطفی کمال

سندھ گورنر ہاؤس سیاسی دفتر بناہوا ہے، جو مخالفین کو کچلنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ گورنر ہاؤس سیاسی دفتر بنا ہوا ہے جو مخالفین کو کچلنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مخالف ہوگے تو فوراً نیب کا لیٹر آئےگا۔جب کہ وفاق اپنے اتحادیوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کے مخالفین کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا لیٹر مل جاتا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)  جیسی جماعت کو اب تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا؟

واضح رہے کہ کراچی شہر کی مردم شماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں شہر کی آبادی کم دکھائی گئی، کراچی اب خاموش نہیں رہےگا، ورنہ تباہ ہوجائے گا، وزیراعظم  یو ٹرن کے ماسٹر ہیں اس پر بھی یوٹرن لیں، مردم شماری پر یوٹرن لیں گے تو پچھلے یو ٹرن جائزبنالیں گے،گنتی درست نہ ہو تو کیا خاک روزگار ملےگا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے