عطا تارڑ

امریکی سازش کا بیانیہ گھڑ کر اب امریکا سے مدد طلب کی جارہی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ گھڑ کر اب امریکا سے مدد طلب کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیازی منافقت اور جھوٹ کی انتہا ہے۔ سائفر پر آپ کے اپنے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے خود اُن کو یہ سائفر دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عط تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات بھی واضح ہے جھوٹے منٹس آف میٹنگ بھی آپ نے خود بنوائے۔ عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ گھڑ کر اب امریکا سے مدد طلب کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ پر عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق اسد قیصر کے خطاب کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے