اسلام آباد (پاک صحافت) امریکا میں پاکستانی سفیراسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب امریکا سے معاشی تعاون اور امداد نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اب ڈومور اور ڈولیس کا سوال ہی نہیں بنتا،صحیح اقدامات اہم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب امریکا سے معاشی تعاون اور امداد نہیں چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ نئی انتظامیہ زمینی حقائق کو دیکھے گی تو پاکستان کی امن کی کوششں کا علم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری اور مضبوط تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفیر اسد مجید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک افغان امن کے لیے کام کررہےہیں۔ امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔