متحدہ عرب امارات

اماراتی صدر کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

رحیم یار خان (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں بڑی سطح پر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا چاندنہ ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات برادرانہ ماحول میں ہوئی، شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور وزیراعظم کا ہاتھ تھامے اپنے جہاز میں لے گئے۔ صدر یو اے ای نے وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سعید غنی

ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر بلدیات سندھ

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے