تشہیری مہم

الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) نے الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ ڈی ایم او لاہور عمر مقبول کا کہنا ہے کہ پمفلٹ، پوسٹر، کتابچے مقررہ سائز سے زیادہ شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ مٹیریل پر پرنٹرز کا نام نمایاں پرنٹ کرنا لازمی ہوگا جبکہ بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلیکس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ڈی ایم او عمر مقبول کا کہنا تھا کہ سیاسی امیدوار، الیکشن ایجنٹ تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصویر نہیں چھاپ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر پر درج ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنیوالے پرنٹنگ پریس مالکان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے