الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتیجے تک پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے